پاکستان
05 جولائی ، 2012

عدلیہ کے کردار کو محدود کرنے کے ناپاک گٹھ جوڑ کا حصہ نہیں بنیں گے، چوہدری نثار

عدلیہ کے کردار کو محدود کرنے کے ناپاک گٹھ جوڑ کا حصہ نہیں بنیں گے، چوہدری نثار

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اعلیٰ عدلیہ کے کردار کو محدود کرنے کے کسی ناپاک گٹھ جوڑ کا حصہ نہیں بنے گی،ان کا کہنا ہے کہ دہری شہریت اور توہین عدالت سے متعلقہ آئینی ترامیم کی بھرپور مخالفت کی جائے گی قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کے چیمبر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے گزشتہ چار سال سے قلابازیاں کھا کر سچائی کو مسخ کر دیا،نیٹو سپلائی کے بارے میں ہر بیان سے مکر کر حکمران اب متنازعہ قانون سازی کی نئی کوشش پر لگ گئے ہیں،چودھری نثار نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے کردار کو محدود کرنا اور دہری شہریت کے بل کے ذریعے اپنے مفاد کو تحفظ دینا چاہتی ہے،چودھری نثار کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو اپنیذاتی مفادات کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے وہ کسے بے وقوف بناناچاہتی ہے،چودھری نثار نے کہا کہ ایسا قانون منظور ہونے سے حکمرانوں کو عدلیہ کا مذاق اڑانے اور اس کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرنے کی کھلی چھوٹ مل جائے گی اس لیے حکومت کو اعلیٰ عدلیہ کے کردار کو محدود کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید خبریں :