پاکستان
05 جولائی ، 2012

لیسکو کا بجلی کے نرخ 2.79 روپے فی یونٹ تک بڑھانے کا مطالبہ

لیسکو کا بجلی کے نرخ 2.79 روپے فی یونٹ تک بڑھانے کا مطالبہ

لاہور…لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے رواں مالی سال بجلی کے نرخ 2روپے 79 پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے اور اگر نیپرا نے منظوری دے دی تو مختلف صارفین کے لیے بجلی کا اوسط ٹیرف 13روپے 16پیسے ہو جائے گا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیپرا کو دی گئی درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ٹیرف میں 2 روپے 36 پیسے اضافہ کیا جائے، تین سو سے سات سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 2 روپے 16پیسے اور کمرشل ٹیرف میں 2 روپے 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔ لیسکو نے دن اور رات کے نرخ الگ الگ کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمپنی رواں مالی سال کے دوران 167ارب روپے کی بجلی خریدے گی جبکہ نقصانات کی شرح 12فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔ نیپرا اس درخواست پر فیصلہ19 جولائی کو کرے گی۔

مزید خبریں :