05 جولائی ، 2012
لاہور…شمالی چھاوٴنی کے علاقے جوڑے پل کے نزدیک زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدور ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جوڑے پل کے نزدیک ایک گھر کی تعمیر کے دوران 55 سالہ مزدور محمود خان معمول کے مطابق کام کررہا تھا کہ اچانک گھر کی چھت اس پر آن گری اور وہ ملبے تلے دب گیا مقامی افراد نے اسے ملبے سے نکال کر فوری اسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ٹی ایم اے کے مطابق زیر تعمیر گھر کا نقشہ منظور نہیں تھا اس سلئے مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔