پاکستان
05 جولائی ، 2012

فیصل آباد : نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف تنظیم اسلامی کے کارکنوں کا احتجاج

فیصل آباد…فیصل آباد میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف تنظیم اسلامی کے کارکنوں کا احتجاج حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف تنظیم اسلامی کے کارکن ضلع کونسل کے سامنے جمع ہو گئے جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے جن پر نیٹو سپلائی بحال کئے جانے کے خلاف نعرے درج تھے کارکنوں نے چوک کچہری بازار کو کچھ دیر کے لئے بند کر دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور نیٹو سپلائی کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید خبریں :