05 جولائی ، 2012
کراچی…یورپی ممالک کے بعد اب بنگلہ دیش نے بھی اپنے ملک آنے والے پی آئی اے کے طیاروں کا سیفٹی انسپیکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس بارے میں پی آئی اے انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس طرح کا نوٹس بنگلہ دیش آنے والی تمام ایرلائنز کو جاری کئے گئے ہیں۔ ڈھاکہ ایئرپورٹ پر تعینات پی آئی اے کے افسران نے اپنی اعلیٰ انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ ڈھاکہ آنے والے طیاروں کے سیفٹی امور پر خاص توجہ دی جائے۔