پاکستان
05 جولائی ، 2012

وزیر اعلیٰ پنجاب ٹوپی ڈرامے کرکے بھٹو نہیں بن سکتے ،راجا ریاض

وزیر اعلیٰ پنجاب ٹوپی ڈرامے کرکے بھٹو نہیں بن سکتے ،راجا ریاض

لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرراجاریاض کا کہنا ہے کہ پنجاب کے جعلی وزیر اعلیٰ ٹوپی ڈرامے کرکے بھٹو بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، انہیں معلوم ہوناچاہیے کہ بھٹو بننے کیلئے جان کی بازی لگانا پڑتی ہے ۔ایوان اقبال میں پانچ جولائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جس آمرنے ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دی اسکا نام لینے والا کوئی نہیں، اسکے بیٹے بھی اسکی برسی نہیں مناتے، آ مرکی گود میں پرورش پانے والے جمہوریت کیخلاف سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں ، ان پر جب بھی مشکل وقت آتا ہے جدہ بھاگ جاتے ہیں ۔

مزید خبریں :