05 جولائی ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ابھی ایسا ماحول پیدا کرنے میں وقت درکار ہے جس میں ریاست کے تمام ستون طے شدہ دائرہ کار میں کام کریں اوراب آمروں کی طرف سے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کا وقت گزر گیا۔پانچ جولائی کے موقع پر جاری پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ اس دن ایک آمر نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے ایک ترقی یافتہ اور جدت پسند ملک کا نہ صرف چہرہ بگاڑ دیا بلکہ ایک منتخب جمہوری وزیر اعظم کو اقتدار سے ہٹا کر ملک پر قبضہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتیں آمریت کے خلاف مزاحمت کے عزم کا اعادہ کریں۔اب آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کیا جا چکا ہے اور یہ اس جماعت نے کیا جس کے بانی کا عدالتی قتل کیا گیا۔