05 جولائی ، 2012
نئی دہلی…بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے غور کررہے ہیں۔بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں لیکن کوئی ٹھوس نتیجہ نکلے تو پاکستان جاؤں ۔انھوں نے کہا کہ اس دورے کی اہمیت اس وقت ہی ہوگی جب دورے کے مناسب نتائج نکلنے کی امید ہو۔