05 جولائی ، 2012
اسلام آباد…نیپرا نے بجلی کے پیداواری ٹیرف میں32پیسے سے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں 3 ہزار روپے فی ٹن کمی ہوئی ہے ،جس سے بجلی کی پیداوری قیمت 32 پیسے سے 99 پیسے فی یونٹ کم ہو گئی ہے، جام شورو پاور کمپنی کے مختلف یونٹس کیلئے ٹیرف میں 86 سے 99 پیسے ، ناردرن پاورجنریشن کے مختلف یونٹس کے ٹیرف میں 32 سے 96 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی ہے،نیپرا کا کہنا ہے کہ پیداواری ٹیرف میں کمی کے اثرات صارفین کو منتقل کیے جائیں گے۔