05 جولائی ، 2012
کراچی…کراچی چیمبر کا دورہ کرنے والی امریکی خاتون تاجر شینن گرے ور نے امریکی شہری ہونے کے ناطے پاکستان فوجیوں پر نیٹو افواج کے حملہ پر معافی مانگ لی ہے اور ان کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کھولنا دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے لئے ایک قدم ہوگا۔کراچی چیمبر کی دعوت پر آئی امریکی تاجر خاتون شینن گرے ور 4روزہ دورے پر پاکستان آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر معافی کا انہیں میڈیا کے ذریعے ہی پتہ چلا۔ لیکن وہ خود ایک امریکی شہری ہونے کے ناطے سلالہ چیک پوسٹ پر پاکستانی فوجیوں کی شہاد ت پر معافی مانگتی ہیں۔ پاکستان اور امریکا دونوں میں اعتماد کی کمی ہے جس کو تجارت پر بات چیت اور تعلقات سے دور کیا جاسکتا ہے۔