05 جولائی ، 2012
کراچی…ملک بھر میں شب برا ت مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، بچے ،بڑے بزرگ اور خواتین سب ہی عبادتوں میں مصروف ہیں جبکہ شب ِ بر ات کے مو قع پرسیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔ دن بھر حلوہ پوری کی ضیافتیں ،شام کو آتش بازی اور پھرپوری رات عبادت۔شب برات کے موقع پر جشن کا سماں ہے،بازاروں ،مارکیٹوں اور مساجد کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ،، مٹھائی کی دکانوں پر بھی معمول سے زیادہ رش دکھائی دے رہا ہے،اس مبارک دن ، لوگ اپنے عزیز واقارب کے گھر حلوہ پوری اور پھینی لے کر جاتے ہیں، مٹھائیوں کی دکانوں پر یہ اشیا ء تیار کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے،شب برات پرکبھی آتش بازی کی سرگرمیاں اس دن کا اہم حصہ تھیں،تاہم کچھ سالوں سے آتش بازی پر پابندی کے باعث پٹاخوں اور پھلجھڑیوں کی کمی نظر آتی ، اس پابندی کے باوجود بعض مقامات پر لوگ چوری چھپے آتش بازی کا سامان خریدنے میں کامیاب رہے۔آج کی شب مساجد کی خوب سجاوٹ اور زیبائش کی جاتی ہے ، فرزندان اسلام رات بھر خصوصی عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور بارگاہ ایزدی میں گڑگڑا کر اپنی بخشش اور مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں۔