پاکستان
05 جولائی ، 2012

پاک ،ایران اور ترکی کا ریل ،روڈ انفراسٹرکچر پر مل کر کام کرنے پر اتفاق

پاک ،ایران اور ترکی کا ریل ،روڈ انفراسٹرکچر پر مل کر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد…پاکستان ایران اور ترکی نے تجارت بڑھانے کے لئے کم وقت میں ای سی او خطے تک تجارتی اشیا پہنچانے کے لئے ریل اور روڈز کے انفراسٹرکچر پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے وفاقی ایوان صنعت و تجارت کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان ایران اور ترکی کے ریلوے حکام اور تاجروں کے درمیان ایک اجلاس میں کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی سربراہی جی ایم ریلویز جنید قریشی اور وفاقی ایوانہائے صنعت و تجارت کے امجد رفیع نے کی۔ اجلاس میں جی ایم ریلویزجنید قریشی نے بریفنگ دیتے ہوئے تاجروں کو بتایا کہ کوئٹہ تافتان ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائیگا جبکہ اس منصوبے کے لئے فنڈنگ کے حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت پاکستان سے تیکنیکی تفصیلات مانگی ہیں۔ جی ایم ریلویز نے اجلاس کو بتایا کہ اسلام آباد استنبول ٹرین سروس کو 15جولائی سے بحال کردیا جائیگا جو کچھ ماہ سے نہیں چل رہی تھی۔ اجلاس میں پاکستان ایران اورترکی کے تاجروں نے پاکستان سے استنبول تک چلائی جانے والی ٹرین سروس کا شیڈول جاری کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں :