05 جولائی ، 2012
اسلام آباد…حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے حکومتی فیصلے کی مکمل حمایت کردی ہے ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سپلائی روٹ کی طویل بندش سے نیٹو ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات متاثر ہوسکتے تھے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہٰی نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت نے کہاکہ کوئی ملک دنیا میں سفارتی تنہائی برداشت نہیں کرسکتا ، افغانستان میں متعین نیٹو افواج، دنیا کے 50 اہم ممالک کی ہیں ، اس لیے نیٹو روٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ وزیراعظم نے ان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ہے۔