24 اپریل ، 2017
کنگسٹن ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ 4وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے 201 رنز بنا لیے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کا اسکور برابر کرنے کے لیے پاکستان کو85 رنز درکار ہیں۔ بابر اعظم 72، یونس 58 ، احمد شہزاد 31 اوراظہر علی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔
تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق 5 اور اسد شفیق 5 کے انفرادی اسکور پرکریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے گزشتہ روز کے اسکور 9وکٹ 278رنز پر کھیل کا دوبارہ آغاز کیا اور اسکور میں صرف 8رنز کا اضافہ ہی کرسکی ۔اس طرح پوری ٹیم 286رنز پرآؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 44 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
میکا کے شہر کنگسٹن کے سبائنا پارک میں جاری میچ میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے روسٹن چیز 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، میزبان کے ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گیبرئل تھے ،جسے 5کے انفرادی اسکور پر محمد عامر نے بولڈ کیا۔