دنیا
24 اپریل ، 2017

مصر: پولیس پر حملے میں ملوث 20 ملزمان کو پھانسی کی سزا

مصر: پولیس پر حملے میں ملوث 20 ملزمان کو پھانسی کی سزا

مصر میں قاہرہ کی عدالت نے پولیس پر حملہ کرنے والے بیس ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق دار الحکومت قاہرہ کی عدالت کے سامنے کالعدم جماعت الاخوان المسلمون 188 حامیوں کو پیش کیا جن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اگست 2013 میں جیزہ شہر کا علاقہ کرداسہ میں سکیورٹی فورسز پر راکٹوں اور ہلکے ہتھیاروں سے حملہ کرکے 12 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد کو ہلاک کیا تھا۔

عدالت نے 20 ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنادی اور سزا کی توثیق کے لئے مفتی اعظم سے حتمی فیصلہ طلب کرلیا ہے، جبکہ 156 ملزمان کے مقدمات از سر نو چلانے کا بھی حکم دیا ہے، عدالت نے حتمی فیصلے کے لئے 2 جولائی کے دن اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مزید خبریں :