26 اپریل ، 2017
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے احسان اللہ احسان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان نےبتایا کہ افغان فورسزنقل و حرکت میں ان کی مدد کرتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ احسان اللہ نے ناصرف بتایاکہ پاکستان میں کارروائی کےبعد دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لی، بلکہ این ڈی ایس سے فنڈنگ کا بھی اعتراف کرلیا۔
مشیر خارجہ کہتے ہیں کہ احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کا جائزہ لے رہے ہیں، یہ انکشافات انتہائی حساس نوعیت کے ہیں، جن کی روشنی میں معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ ہوگا۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے افغان سفیر کو طلب کر کے معاملہ اُٹھانے کا امکان ہے۔