02 مئی ، 2017
خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع کا فنڈ ایک طرف وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے شہر کا فنڈا ایک طرف ہے،صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور شور و غل کا سلسلہ آج بھی نہ تھما۔
ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت ہونے والے اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے فخر اعظم نے دہائی دی کہ نوشہرہ شہر کے لئے 4ارب روپے سے زائد کا فنڈ مختص ہے جبکہ صوبے کے 7اضلاع کا مجموعی فنڈ بھی 3ارب 88کروڑ روپے ہے۔
فخر اعظم نے مزید کہا کہ نوشہرہ کا فنڈ جنوبی اضلاع سے زیادہ ہے،زیادتی مت کریں، مینڈیٹ کی توہین نہ کریں۔
فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف اپوزیشن کی خواتین اراکین اسمبلی نے احتجاج کیا ، پلے کارڈ اٹھاکر اسپیکر کے سامنے کھڑی ہوگئیںاور نعرے بھی لگائے۔
اجلاس میں سینئر وزیر عنایت اللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ان کے اراکین اسمبلی سے اچھا سلوک نہیں کررہی ہے اس کے باوجود صوبہ میں اپوزیشن اراکین کو اسکیمیں دی جارہی ہیں ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے ورلڈ بنک سے قرضے لینے کی تردید کی ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر شاہ فرمان نے خواتین سے متعلق غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے ،جنہیں اسپیکر نے کارروائی سے خذف کردیا ۔