06 جولائی ، 2012
لاہور … انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، بابراعظم کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ جونیئر ایشیا کپ کی مشترکہ چیمپئن ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، اختر وحید کیانی کی جگہ ٹیم میں ظفرگوہر کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان عمر وحید، امام الحق، عزیز اللہ، میرحمزہ، احسان عادل، سلمان آفریدی، محمد نواز، سید فراز علی، ظفر گوہر، ضیا ء الحق، شاہد الیاس، عثمان قادر اور سید سعد علی شامل ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید ٹیم منیجر ہوں گے جبکہ صبیح اظہر کوچ، ڈاکٹرسہیل سلیم فزیو تھراپسٹ، یاسرملک ٹرینر اور عثمان ہاشمی انالسٹ ہونگے۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل میزبان ٹیم کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔