کاروبار
06 جولائی ، 2012

کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی مر حلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی مر حلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد … وفاقی حکومت نے کے ای ایس سی کو نیشنل گرڈ سے دی جانے والی 700 میگاواٹ بجلی مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے بدلے گیس اور تیل فراہم کیا جائے گا تاکہ کے ای ایس سی اتنی ہی بجلی خود پیدا کر سکے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام نے اسلام آباد میں جیو نیوز کو بتایا ہے کہ سوئی سدرن گیس سے کے ای ایس سی کو اضافی گیس فراہم کی جائے گی تاکہ کے ای ایس سی کے بند پڑے تھرمل پاور پلانٹس چل پڑیں، اس کے ساتھ وفاقی حکومت کے ای ایس سی کو تیل کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی تاکہ 700میگاواٹ کے برابر اضافی بجلی کے ای ایس سی کے سسٹم سے ہی پیدا ہو سکے۔ حکام نے بتایا کہ کراچی کو نیشنل گرڈ سے 700 میگا واٹ بجلی کی فراہمی مر حلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ تو ہو چکا ہے ، پیر کو وزیر خزانہ کی سربراہی میں توانائی کمیٹی کے اجلاس میں اب اس کا طریقہ کار طے کیا جائے گا ۔ وزارت پانی و بجلی نے تمام تقسیم کار کمپنیز سے وصولیوں، لائن لاسز اور بجلی کی پیداوار کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں جس کا ریکارڈ پیر کو توانائی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اس سے توانائی کمیٹی ہر کمپنی کی کارکردگی جانچے گی۔

مزید خبریں :