06 مئی ، 2017
دہلی سے پاکستان نکاح کے لیے آنے والی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کے شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ عظمیٰ کو اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن نے زبردستی روک لیا ہے اور اسے باہر نہیں آنے نہیں دیا جارہا۔
طاہر علی نے اس حوالے سے اسلام آباد کے تھانے میں درخواست بھی جمع کرادی ہے۔
طاہر علی کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ ان کے ویزے کی درخواست لے کر بھارتی ہائی کمیشن گئی تھیں مگروہ واپس نہیں لوٹیں، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن نے طاہر علی سے کہا ہے کہ خاتون وہاں نہیں ہے۔