06 جولائی ، 2012
لاہور … ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے فوری طور پر ایمرجنسی کیلئے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، او پی ڈیز اور ان ڈور میں ہڑتال جاری رہے گی۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن ڈاکٹر ناصر عباس کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے، عدالت پر اعتبار ہے، پنجاب حکومت پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ایمرجنسی کیلئے ہڑتال ختم کررہے ہیں، او پی ڈیز اور ان ڈور میں ہڑتال بدستور جاری رہے گی۔ ڈاکٹر ناصر عباس نے کہا ہے کہ عدالت نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، اگر ڈاکٹرز کو گرفتار اور تشدد نہ کیا جاتا تو ایک بھی جان ضائع نہیں ہوتی۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت گرفتاریاں نہ کرتی تو ایمرجنسی میں کام کرتے رہتے۔