کاروبار
06 جولائی ، 2012

لیسکو کاٹیکسٹائل انڈسٹڑی کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول تبدیل

لاہور …لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ٹیکسٹائل انڈسٹڑی کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول تبدیل کر دیاہے ، اب اس سیکٹر کو چار مراحل میں بجلی کی فراہم ہو گی چیف انجنیئر جی ایس لیسکو محمد سلیم نے لاہورمیں جیو نیوز کوبتایا کہ لسیکو میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا لوڈ 338 میگاواٹ ہے اور روزانہ 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے،،پیر منگل کو گیس کی بندش سے سسٹم پر لوڈ یکدم بڑھ جاتا ہے لہذا لیسکو کی حدود میں ٹیکسٹائل انڈسٹری اکٹھی بند ہونے کی بجائے چار مختلف اوقات میں بند ہو گی۔ انکا کہناتھاکہ نیا شیڈول پیر سے لاگو ہو گا ،لاہور ،رائے ونڈ ،مانگا منڈی اور شیخوپورہ کے چار زون بنا دیئے ہیں۔

مزید خبریں :