06 جولائی ، 2012
اسلام آباد…فرانس آزاد کشمیر میں جاگراں کے مقام پر 48میگاواٹ کا ہائیڈل پاور منصوبہ تعمیر کرنے کیلیئے پاکستان کو نرم شرائط پر 6کروڑ 80لاکھ یورو قرضہ فراہم کرے گا ، اقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد میں حکومت پاکستان اور فرانس کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ، پاکستان کو یہ قرضہ فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی فراہم کرے گی ، اعلامیئے کے مطابق منصوبہ 2015تک مکمل ہو جائے گا ، اعلامیئے کے مطابق فرانس نے جاپان ٹوکیو میں ہونے والے احباب پاکستان اجلاس میں دوہزار نو میں پاکستان کو 30کروڑ یورو دینے کا اعلان کیا تھا جاگراں ٹو منصوبے کی اس فنڈنگ کے بعد فرانس کی طرف سے توانائی اور پانی کے منصوبوں کیلئے فراھم کی جانے والی رقم 21 کروڑ 30لاکھ یورو ہو جائے گی ، اس سے قبل حال ہی میں فرانس نے مہمند ایجنسی میں منڈا ڈیم کی ڈیزائن سٹڈی کیلئے ایک کروڑ 10لاکھ یورو کا نرم شرائط پر قرضہ بھی دیا تھا ۔