کاروبار
06 جولائی ، 2012

کراچی پورٹ: نیٹو کنٹینرز کو رینجرز سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

کراچی …کسٹمز نے سلالہ حملے سے پہلے آئے کنٹینرز دوبارہ پورٹ میں بھیج کر پورا طریقہ دہرانے اور نیٹو کنٹینرز کو رینجرز سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے لاجسکٹس ذرائع کے مطابق کسٹمز نے نیٹو کنٹینرز کلیئرنس کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے جسکے بعد کل سے نیٹو کنٹینرز کلیئرنس کا کام باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا،ذرائع کے مطابق 27 نومبر حملے سے پہلے آئے کنٹینرز کو دوبارہ پورٹ کے اندر بھیج کر انکی سیلیں چیک کرنے کے ساتھ انکا وزن اور اسکیننگ کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے ، طریقہ کار کے تحت پورٹ سے نکلنے کے بعد کنٹنیرز کو رینجرز سیکیورٹی دے گی ۔

مزید خبریں :