کھیل
13 مئی ، 2017

تجربہ کار کھلاڑیوں کے بغیر ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنا غلط ہوگا، سلمان اکبر

تجربہ کار کھلاڑیوں کے بغیر ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنا غلط ہوگا، سلمان اکبر

پاکستان ہاکی ٹیم 2018ءورلڈ کپ کے کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، اولمپئین عبدالحسیم خان کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہو ئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین گول کیپر سلمان اکبر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کوالی فائر کے لیے تجربے کار کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نا سمجھ آنے والی پالیسی ہے۔

سلمان اکبر نے تجربے کار گول کیپر عمران بٹ کو ڈراپ کر نے پر شدید تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ انہیں افسوس ہوا کہ عمران بٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ ہاکی کوالی فائر ہاکی ٹورنامنٹ 15جون سے لندن میں شروع ہو رہا ہے ،جہاں پہلے دن پاکستان ہاکی ٹیم کا مقابلہ ہالینڈ کے ساتھ ہے،16جون کو قومی ہاکی ٹیم کینیڈا سے مقابلہ کرے گی۔

ایک دن کے آرام کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم روایتی حریف بھارت سے میچ کھیلے گی، 19جون کو پاکستان ہاکی ٹیم کے سامنے اسکاٹ لینڈ ہو گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل آئرلینڈ کے خلاف تین میچو ں کی سیریز کھیلے گی،پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان یہ 3میچ یکم،3اور 4جون کو کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :