خصوصی رپورٹس
16 مئی ، 2017

برطانیہ، پاکستانی طالب علم نے5ملین پونڈ کی آفرٹھکرا دی

برطانیہ، پاکستانی طالب علم نے5ملین پونڈ کی آفرٹھکرا دی

سترہ سالہ برٹش پاکستانی ا سکول کے طالب علم محمد علی نے اپنی ویب سائٹ کے لئے5ملین پونڈ کی خطیر رقم ٹھکرا دی اور کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ آنے والے وقت میں یہ زیادہ قیمت کی ہو جائے گی۔

محمد علی اپنے والدین کے ساتھ یارکشائر کے علاقے ڈیوز بری میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے اپنے بیڈروم میں یہ ویب سائٹ چھ ماہ کام کرکے تیار کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 5ملین پونڈ کی آفر ایک امریکی کمپنی سے آئی ہے جو انہوں نے مسترد کر دی ہے۔

محمد علی کےمختلف کمپنیوں سے مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ وہ اسے زیادہ رقم میں فروخت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ آفر اس وقت کی گئی جب وہ اپنے60سالہ بزنس پارٹنر کرس تھارپ کے ساتھ لندن میں سرمایہ کاری کے بارے میں مذاکرات کے لئے امریکیوں کے گروپ سےملے جنہوں نے کمپنی کو خریدنے کی پیشکش کی۔

ٹیکنالوجی کے شائق نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کنزریومر فرینڈلی سائٹ وی نیڈ1کام نامی سائٹ انشورنس سائٹس پر پائے جانے والے نارمل پری فکسڈ کولٹس کے بجائے رئیل ٹائم کولٹس فراہم کرتی ہے اور پوری دنیا کے لئے ہے۔

اے لیول کے طالب علم کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ صارفین کی رقم بچاتی ہے اور ان کو فائدہ دیتی ہے۔یہ صارفین کی پرائیوسی کا تحفظ کرتی ہے جو دوسرے بڑے جائنٹس نہیں کر پاتے ۔

یہ کار اور موٹر انشورنس سمیت ہرشے کی آفر کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ ایک منفرد کوڈ استعمال کرتی ہے جس سے خریدار اور فروخت کرنے والے میں رابطہ ہوتا ہے۔

آج کل محمد علی ہائی ٹیک آئی ٹی اور پروگرامنگ ایونٹس میں بات چیت کررہے ہیں اور وہ حال ہی میں ملنیئل2020ء لندن کانفرنس میں مہمان مقرر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ30ہزار صارفین روزانہ ویب سائٹ کا وزٹ کرتے ہیں۔

 

مزید خبریں :