کاروبار
16 مئی ، 2017

یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 1 ارب 60 کروڑ کا رمضان پیکیج منظور

یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 1 ارب 60 کروڑ کا رمضان پیکیج منظور

غریب عوام کو سہولت دینے کی خاطر حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 1ارب 60کروڑ روپے کا رمضان ریلیف پیکیج منظور کرلیا۔

رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان المبارک کیلئے آٹے پر 4 روپے، چینی پر 5روپے، گھی اور کوکنگ آئل پر فی کلو 15، 15 روپے سبسڈی دی جائے گی۔

دالوں پر10 سے 15روپے فی کلو سبسڈی ملے گی،جبکہ مصالحہ جات پر 10 فیصداورچائے پر سب سے زیادہ 50 روپے سبسڈی ملے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے رمضان ریلیف پیکیج پر 22 مئی سے عملدرآمد ہوگا۔

مزید خبریں :