پاکستان
02 فروری ، 2012

ایک جانب رائے،دوسری جانب عدالتی احکامات ہیں،جسٹس ناصر الملک

ایک جانب رائے،دوسری جانب عدالتی احکامات ہیں،جسٹس ناصر الملک

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے این آر او فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری ہے اور وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن اختتامی دلائل دے رہے ہیں۔ کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7رکنی بینچ کر رہا ہے۔ آج جب سماعت شروع ہوئی تو اعتزاز احسن نے رولز آف بزنس کا حوالہ دیتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ وزیراعظم نے قواعد کی مطابق قانونی امور پر رائے اور ایڈوائس لی۔ اس پر جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیئے کہ ایک جانب رائے او ردوسری طرف واضح عدالتی احکامات ہیں۔ اس پر ایک اور فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا وزیر اعظم کے پاس اس ایڈوائس کو مسترد کرنے کا اختیار نہیں تھا اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اختیار تھا تاہم محفوظ طریقہ یہی تھا کہ اس پر عمل کیا جاتا۔

مزید خبریں :