07 جولائی ، 2012
سڈنی…این جی ٹی…ارے یہ کیا آئس کریم کے ساتھ ساتھ ٹرک بھی پگھل گیا لیکن حقیقت میں نہیں ۔یہ ایک آرٹسٹ کا تیار کردہ شاہکار ہے جس نے سڈنی کے ساحلِ سمندر پر پگھلتے آئس کر یم کا ٹرک بناکر دیکھنے والوں کوحیران کر دیا ہے۔ یہ انو کھا فن پارہ ساحل پر آنے والے بچوں اور بڑوں کو اپنی انفرادیت کے باعث اپنی طرف متوجہ کر لیتا ہے کہ جیسے سورج کی تپش نے اسے پگھلا دیا ہوں۔