دنیا
02 فروری ، 2012

بھارت:کرپشن کا الزام،122ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

بھارت:کرپشن کا الزام،122ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

نئی دہلی… بھارتی سپریم کورٹ نے کرپشن کے الزام میں 122ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردئے ہیں۔ یہ تمام لائسنس 2008میں حکومتی نیلامی کے ذریعے دئے گئے تھے جو بعد ازاں ایک میگا کرپشن اسکینڈل کے طور پر سامنے آئے۔ جسٹس جی ایس سنگھوی نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ جنوری 2008کے بعد دیئے گئے لائسنس منسوخ کر دیئے جاتے ہیں ۔ حکم میں بھارتی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی سے کہا گیا کہ وہ لائسنس کے اجراء کے لئے نئے سرے سے اقدامات کرے۔ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ ان متنازع لائسنسوں کے اجراء سے حکومتی خزانے کو 40ارب ڈالر کا نقصان ہواتھا۔

مزید خبریں :