07 جولائی ، 2012
ماسکو…این جی ٹی…بیلاروس میں گذشتہ دنوں 68واں یومِ آزادی منایا گیا جس کے موقع پر ملٹری فورسز نے شاندار کرتب بازی اور پریڈ کا مظاہرہ کیا۔پریڈ کیا تھی آنکھوں کو دنگ کردینے والا نظارہ تھا جو شاید پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو۔تمام دستوں کی باہم مطابقت اور چاک و چوبند انداز میں پیش کی جانے والے پرفارمنس نے ایسا سماں باندھا جیسے ڈومینوز ہلنے جلنے اور گرنے کے بعد دوبارہ اپنی جگہ لے رہے ہوں۔اس سنکرونائزیڈ پریڈ اور پرفارمنس کوموقع پر موجود حاضرین حیرت سے دنگ ٹکٹکی باندھے دیکھتے ہی رہ گئے۔