07 جولائی ، 2012
لندن…این جی ٹی…حسن میں اضافے کے لیے خواتین توکئی جتن کر تی ہیں لیکن لندن میں مشہور زما نہ لگژری کاررو لز رائس کے حسن کو بڑ ھانے کے لیے اسے گلابی رنگ کر کے مزید دلکش بنا دیا گیا ہے ۔ اس کار کو "Barbie" کا نام دیا گیا ہے جسے اِس کی گلابی رنگت کے باعث صرف خواتین ہی استعما ل کر سکتی ہیں۔ دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں میں گلابی رنگ بے حد پسند کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ Paris Hiltonاور Katie Priceکے استعمال میں بھی ہیروں سے سجی گلابی رنگ کی Range Rover اور Bentley کاریں ہیں۔لندن میں متعارف کی گئی اس گلابی رولز رائس کے ناصرف چرچے ہیں بلکہ اسے خریدنے میں بھی کافی خواتین دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔