08 جولائی ، 2012
مظفر گڑھ …مظفر گڑھ کے قصبہ خان گڑھ میں ہوا کی ٹنکی پھٹنے سے 2افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔قصبہ خان گڑھ کے علاقے کمال والی پل پر سائیکل کی دکان میں ہوا بھرنے والی ٹنکی پھٹنے سے دکان کا مالک اور ایک راہ گیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،ٹنکی پھٹنے سے پل کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاہے۔