08 جولائی ، 2012
پشاور…پشاور کے رنگ روڈ بم دھماکے کی ایف آئی آر پشتخرہ پولیس اسٹیشن مین درج کرلی گئی ہے۔ایف آئی آر تھانہ پشتخرہ میں اے ایس آئی داود خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔ جس میں دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ ہفتہ کی شب اچینی چوک رنگ روڈ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے میں پولیس اہلکار ثمین جان شہید جبکہ چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے تھے۔