08 جولائی ، 2012
بہاول پور …بہاول پور میں پولیس نے کارروائی کرکے 12اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ضلع بہاول پور میں جرائم پر قابو پانے کے لئے ڈی پی او بہاولپوراحمد اسحاق جہانگیر کی زیر نگرانی پولیس نے کارروائی کی۔۔ اور ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر12 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے 140غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔