پاکستان
08 جولائی ، 2012

چیچہ وطنی: بس درخت سے ٹکرا نے سے 16 افراد زخمی

چیچہ وطنی…چیچہ وطنی میں بس درخت سے ٹکرا نے سے تین خواتین اور دو بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بس میں سوار افرادبورے والا سے ننکانہ صاحب جارہے تھے کہ بورے والا روڈ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث بس بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں ایک ہی خان دان کے 16افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے تمام افرا دکو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :