08 جولائی ، 2012
کراچی…تربت میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اٹھارہ افراد کی میتیں کراچی ایدھی سرد خانے پہنچادی گئی ہیں،تربت کے راستے ایران جانے والی بس پر جمعہ کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے، ان افراد کی میتین ایدھی ایمبولنسز کے ذریعے کراچی پہنچائی گئیں۔ جبکہ ایدھی سرد خانے کے سامنے ان افراد کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ متیں سہراب گوٹھ پر واقع ایدھی سردخانے میں رکھ دی گئیں ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے عبدالستار ایدھی نے کہا کہ اب تک کسی کے لواحقین نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ لواحقین کے رابطہ نہ کرنے کی صورت میں ان افراد کی تدفین ایدھی کے قبرستان میں کردی جائے گی ۔