کھیل
01 جون ، 2017

چیمپیئنز ٹرافی 2017: گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

چیمپیئنز ٹرافی 2017: گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ۔

برطانیہ میں آج سے چیمپئنز ٹرافی کا میلہ شروع ہونے جا رہا ہے جس میں پہلا مقابلہ آج بنگال ٹائیگرز اور میزبان انگلینڈ کے درمیان ہوگا، اسی سلسلے میں گوگل نے اپنا ڈودل بھی تبدیل کر دیا ہے۔

گوگل کے ڈوڈل میں دو ٹیمیں گراؤنڈ میں کھیل کیلئے تیار دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ایک کلک کرنے پر بولر بیٹسمین کو بال کراتا ہے تاہم بیٹسمین کی وکٹیں اُڑ جاتی ہیں ۔

آئی سی سی چیمپئن شپ کے دوران پاک بھارت ٹاکرا 4جون کو ہوگا جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔

مزید خبریں :