08 جولائی ، 2012
ٹھٹھہ…سندھ نیشنل موومنٹ کی جانب سے نئے شہر ذوالفقار آباد کی تعمیر کے خلاف مکلی سے ٹھٹھہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی میں جسقم ،عوامی تحریک جئے سندھ متحدہ محاز اور دیگر قوم پرست پارٹیوں نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کر تے ہوئے جسقم کے چیئر مین ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ 12 جولائی کو چینی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور انھیں اس حوالے سے یاداش پیش کیا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ جو سندھ کو اپنا وطن نہیں سمجھتا وہ سندھ چھوڑ دیں ،نیاز کالانی نے کہا کہ سندھیوں کی الگ شناخت اور الگ وطن ہے،سندھ نیشنل موومنٹ کے چیرمین علی حسن چانڈیو نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ سے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، ذوالفقار آباد منصوبے میں کوئی بھی سندھی شامل نہیں ہے ،علی حسن نے کہا کہ پرامن احتجاج اگر پر تشدد بن گیا تو پیپلز پارٹی والوں کو کوئی جگہ نہیں ملے گی۔