08 جولائی ، 2012
لاہور …آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف کو آرڈینیٹر پنجاب چودھری اشرف نے کہا ہے کہ روز بروز بڑھتی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی طور پر مریض بنا دیا ہے۔ اے پی ایم ایل کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکمرانوں نے عوام سے رات کی نیند اور دن کا چین چھین لیا ہے، توانائی بحران کی صرف وفاقی حکومت ہی ذمہ دار نہیں ،پنجاب کے حکمران بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام پرویز مشرف کے دور کو یاد کر رہے ہیں ،پرویز مشرف جلد وطن واپس پہنچ کر ملک و قوم کو کرپٹ اور جابر حکمرانوں سے نجات دلائینگے۔