خصوصی رپورٹس
02 جون ، 2017

رفیع خاور المعروف ’ننھا‘ کو مداحوں سے بچھڑے آج 31 برس بیت گئے

رفیع خاور المعروف ’ننھا‘ کو مداحوں سے بچھڑے آج 31 برس بیت گئے

پاکستان فلم انڈسٹری پر اپنے منفرد انداز سے راج کرنے والے معروف اداکار رفیع خاورالمعروف ننھا کی 31ویں برسی2 جون یعنی آج منائی جارہی ہے۔

اداکار ننھا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1966 میں فلم ’وطن کا سپاہی‘ سے کیا، لیکن انہیں اصل شہرت 1975میں فلم ’ نوکر‘ سے ملی۔

ان کی فلم ’سالا صاحب‘ نے لاہور میں مسلسل 300 ہفتے تک زیر نمائش رہ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ننھا کی اداکارعلی اعجاز کے ساتھ جوڑی کو بھی بہت پسند کیا گیا۔

ننھا کی مزاحیہ اداکاری نے ٹی وی ڈرامہ’الف نون‘ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ان کی مشہور فلموں میں سالا صاحب، سونا چاندی، چوڑیاں، سوہرا تے جوائی، دوستانہ ودیگر شامل ہیں۔

مرحوم نے اپنے دور کی تمام ہیروئنوں کے ساتھ کردار نبھائے، لیکن انکی جوڑی نازلی کے ساتھ زیادہ پسند کی جاتی تھی۔

انہوں نے اپنے عروج کے وقت 2جون 1986 کو چند نا گزیر وجوہات کی بنا پر خود کشی کرلی تھی۔

مزید خبریں :