04 جون ، 2017
وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لندن میں ہوئے دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا بے حد رنج ہے ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام غمزدہ برطانوی خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام سےاظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔
واضح رہے لندن میں گزشتہ شب دہشت گردی کے دو واقعات میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے جب کہ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے واقعے میں لندن برج کے علاقے میں ایک وین نے راہ گیروں کو کچل دیا اور دوسرے میں بورو مارکیٹ میں لوگوں پر چاقو کے وار کیے گئے۔