09 جولائی ، 2012
ہیوسٹن . . . .ٹیکساس(راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ جنگ) پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنما اور ہیوسٹن کے معروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین غلام بمبئے والا کی صاحبزادی غزل کی شادی خانہ آبادی فیض خان کے ہمراہ شہرکے مرکز ڈاؤن ٹاؤن کے ایک معروف ہوٹل میں سرانجام پائی۔ شادی کی تقریب میں امریکی کانگریس کی رکن شیلہ جیکسن لی، کانگریس مین الگرین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ امریکی کانگریس وومین شیلہ جیکسن نے خصوصی طور پر کانگریس ممبر کی حیثیت سے مبارکبا پیش کی اور سرٹیفکیٹ پیش کیا جبکہ دیگر اہم شخصیات میں سعید شیخ، نصرالدین، قونصل جنرل پاکستان عاقل ندیم، عزیز صدیقی، تسلیم صدیقی، گل فراز خان، فیروز روپانی، سعید راشد بخاری، خالد خان، مظفر صدیقی، طارق خان، شمیم سید، جمیل صدیقی اور دیگر سینکڑوں افراد شامل تھے۔ شادی کی تقریب ہیوسٹن کی تاریخ میں سب سے مہنگی اور یادگار شادیوں کی تقریب میں سے ایک تقریب تھی۔ اس موقع پرمعروف ڈانس گروپ نے بھی بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں رسم مہندی کی تقریب میں پاکستان کے معروف سیاستدان اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد، راجہ زاہد خان زادہ، ڈاکٹر نسرین سمیت سینکڑوں افرادشریک ہوئے۔ اس طرح ہزاروں مہمانوں کیلئے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی اوربھرپور طریقے سے شادی کی تقریب میں انجوائے کیا۔