09 جولائی ، 2012
ایتھنز…این جی ٹی…یونا ن کے ایک ٹی وی شو میں شامل سیاستدان جب مخالف خاتون کی تنقید نہ بر ادشت کر سکے تو لا ئیو پر وگرام میں ہا تھا پا ئی شروع کر دی ۔ پہلے تو ان صاحب نے بو لتی ہو ئی خاتون کو خامو ش کر وانے کے لیے ان پر گلاس میں بھر ا پا نی پھینک ڈالا اور جب دو سری خاتو ن نے بو لنے کی کو شش کی توسا ری تہذیب بھلا کر ان کے اوپر تھپڑ بر سانے شروع کر دیئے ۔ شو کے میزبا ن نے انہیں خا تون کو مارنے سے رو کنے کی کوشش تو کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔ اس جا رحانہ رویئے کو روکنے کے لیے اُن صا حب کو بڑی مشکلو ں سے پکڑ کر ایک کمرے میں بند کر کے پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا لیکن پو لیس کی گر فت میں آنے سے پہلے ہی وہ دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے ۔