کاروبار
09 جولائی ، 2012

دسمبر اور جنوری میں گیس بحران شدید ہو گا،ایم ڈی سوئی ناردرن

دسمبر اور جنوری میں گیس بحران شدید ہو گا،ایم ڈی سوئی ناردرن

لاہور… سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کا کہنا ہے کہ دسمبر اور جنوری میں گیس بحران شدید ہو گا، گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لاہور چیمبر میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر کی گیس مکمل بند نہیں کر سکتے، یہ انڈسٹری بن چکی ہے، تاہم حوصلہ شکنی کیلئے سی این جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ عارف حمید نے بتایا کہ پاور سیکٹر 26 ارب روپے کا نادہندہ ہے تاہم بجلی پیدا کرنے کے لئے مجبوراً گیس دے رہے ہیں تاکہ لوگ تنگ نہ ہوں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے گیس چوری میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :