08 جون ، 2017
وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں آج دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کا شیڈول تبدیل ہونے کے بعد وہ آج 11 بجے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے ۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف کرمانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ ہمیں جوڈیشل اکیڈمی میں جانے کی اجازت نہیں یہاں کا تمام انتظام جے آئی ٹی کے زیر انتظام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں چڑی بھی پر نہیں مار سکتی، ایسے میں ایک تصویر لیک کردی جائے آخر اس کا مقصد کیا ہے؟
حسین نواز جمعہ کی صبح 11بجے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے ۔ مجموعی طور پر جے آئی ٹی کے سامنے یہ ان کی پانچویں پیشی ہوگی۔
اس سے قبل شیڈول کے مطابق حسین نواز کو 9 اور حسن نواز کو 10جون کو پیش ہونا تھا۔