پاکستان
09 جون ، 2017

قازقستان میں نواز شریف اور مودی کا مصافحہ

قازقستان میں نواز شریف اور مودی کا مصافحہ

قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مصافحہ کیا۔

بھارتی میڈیا نے استانہ میں پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم کی غیررسمی ملاقات کی تصدیق کی ہے، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی۔

قبل ازیں نواز شریف کی آستانہ میں ازبکستان اور قازقستان کے صدور سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ کنسرٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اوروزیراعظم نواز شریف ایک صف میں بیٹھے مگر فاصلہ بہت تھاجس سے وجہ سے مصافحہ نہ ہوسکا۔

دوسری جانب آستانہ کے جس ہوٹل میں وزیراعظم نواز شریف ٹھہرے ہیں، اسی میں افغان صدر اشرف غنی بھی موجود ہیں، جن کا فاصلہ چند کمروں کاہے تاہم دونوں سربراہان میں ملاقات آج ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :