09 جولائی ، 2012
کراچی … سابق اولمپئن اصلاح الدین نے لندن اولمپکس کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاری پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپین اور مایہ ناز کھلاڑی اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن 4 سال میں میگا ایونٹ کیلئے مضبوط ٹیم بنانے میں ناکام رہی۔ اصلاح الدین کا مزید کہنا ہے کہ لندن اولمپکس کیلئے ٹیم کا انتخاب پسند و ناپسند پر کیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کی تیاری بھی اطمینان بخش نہیں ہے۔