پاکستان
02 فروری ، 2012

ارفع کریم کی آج 17ویں سالگرہ

ارفع کریم کی آج 17ویں سالگرہ

لاہور… صرف نو سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کرنے کے بعد نوعمری میں ہی ہمیشہ کیلئے دور جا بسنے والی ارفع کریم کی آج سالگرہ کا دن ہے۔ دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر کا اعزاز حاصل کرنے والی ارفع کریم صرف سولہ سال گیارہ ماہ زندہ رہی ،، قوم کی قابل فخر بیٹی کو کچھ دن اور مل جاتے تو آج روشن آنکھوں اور مسکراتے فرشتہ چہرے کے ساتھ اپنی سترھویں سالگرہ کی خوشیاں منا رہی ہوتی۔ بیٹی کی سالگرہ پر دکھی ماں کو ایک پل چین نہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ ان کی ساری خوشیاں بیٹی کے دم سے تھیں ، کبھی کبھی لگتا ہے ارفع کہیں سے اچانک آ جائے گی ۔ والدین کے مطابق ارفع کریم بے پناہ اچھی عادات اور خوبیوں کی مالک تھی، باقاعدگی سے ڈائری لکھنا عادت بنا لی تھی۔ ارفع کریم کو دنیا نے آئی ٹی ماہر کا تاج پہنایا۔ دیگر خداداد خوبیوں کی طرح انگریزی اور اردو شاعری کا بھی اسے بہت شوق تھا اس کی نظموں میں سنجیدگی اور تصوف نمایاں ہے ،جب گیت گاتی تو آواز کی سچائی فضا میں گھل کر سحر طاری کر دیتی۔

مزید خبریں :