02 فروری ، 2012
لاہور…دنیا کی سب سے کمر عمر ترین آئی ٹی ماہراور مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ انجینئر ، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، فاطمہ جناح گولڈ میڈل ، اسلام پاکستان یوتھ ایوارڈ کااعزاز پانے والی ارفع کریم کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے8روپے مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیاگیا ۔ ارفع کریم 2فروری 1995ء کو چک 4ج ب رام دیوالی فیصل آباد میں پیدا ہو ئی ۔ اس نے 9سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کمر عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کیا ۔